نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے واش روم میں کوئی بھی آپ کو دیکھ سکتا ہے

13 جون 2018 (21:50)

اسلام آباد : نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ کی تعمیر میں فاش غلطی کا انکشاف ہوا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق مسافر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹوائیلٹس استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں کیونکہ کوئی آپ کو دیکھ سکتا ہے ٗبے نمبر 19 پر کھڑے طیاروں کے کاک پٹ سے ان ٹوائلٹس کا اندرونی حصہ صاف نظر آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔اوپن ایئر ٹوائلٹس کا استعمال پسماندہ ترین علاقوں میں ہو تو ہو، مگر اسلام آباد جیسے جدید شہروں میں یہ بات یقینا کوئی برداشت نہیں کریگا کہ اْس کے زیر استعمال ٹوائلٹ کا اندرونی منظر، باہر والوں کو نظر آئے۔


یہ بات ہے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی جہاں تعمیراتی ڈیزائن کی فاش غلطی سامنے آئی ہے ۔ تحقیق کے مطابق انٹرنیشنل ڈیپارچر کے باتھ رومز اس طرح تعمیر کئے گئے ہیں کہ ایئرپورٹ کے بے نمبر نائنٹین پر کھڑے طیارے کے کاک پٹ کی کھڑکی سے ان کا اندرونی منظر صاف دیکھا جاسکتا ہے ۔

مزیدخبریں