فواد صاحب لوٹا نوازی کرتے ہوئے اصل کارکردگی بتائیں : مریم اورنگزیب
13 جون 2018 (21:23) 2018-06-13

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب شہباز شریف نے کارکردگی پر سوال پوچھے ہیں،آپ سے لوٹا نوازی کو نہیں کہا، کئی ہسپتالوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے ذکر کی بجائے صرف ایک بھی نئے ہسپتال، ہونیورسٹی اورسکول کا نام ہی بتادیں۔


مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان دوسروں کے بنائے ہوئے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں نہ لگائیں۔ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سب سے بڑی کارکردگی 90دن میں احتساب کمیشن کو تالا لگا نا ہے۔ پورے پاکستان کے لیے عمران خان نے جو بجلی پیدا کرنی تھی اس کی وضاحت کریں۔


ای پیپر