Source : Yahoo

مقبوضہ بیت المقدس، مسجد الاقصیٰ کے تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم
13 جون 2018 (21:08) 2018-06-13

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے مسجد الاقصی کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا ،اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے 40فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے۔غیر ملکی ذرائع نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد الاقصی کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا ہے۔

اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے 40فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے،اسرائیل عالمی مخالفت کے باجود مسلسل فلسطینیوں کے درخت اور فصلیں کاٹ کر اس پر قبضہ کررہاہے جبکہ فلسطینیوں کے گھراور سکول منہدم کرکے یہودی آبادکاروں کو آباد کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عرب حکمراں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلیم ظالم پر خاموش متاشائی بنے ہوئے ہیں۔


ای پیپر