ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کیلئے ہیں : سعد رفیق
13 جون 2018 (21:08)

لاہور:سابق وفاقی و مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کیلئے ہیں ، نواز شریف نا اہل ہیں باقی سب اہل ہیں ۔


ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کا خالق ، جدید پاکستان کا معمار نواز شریف نا اہل ہے باقی سب اہل ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم عدالتوں سے سیاستدانوں کی نا اہلی کی حمایت نہیں کرتے ۔ شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کے لئے ہیں ۔


ای پیپر