Source : Yahoo

موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،100روپے پر 100کا بیلنس
13 جون 2018 (20:42) 2018-06-13

اسلام آباد :چیف جسٹس کے سو موٹو ایکشن نے کام کر دکھا یا اور صارفین کوعید سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی ،ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹیلی کام انڈسٹری نے ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،فیصلے کے مطابق آج رات 12بجے سے موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی ۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر 100 روپے کے لوڈ پر 35.62 روپے کی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی اور 100 روپے کا بیلنس لو ڈکرانے پر پورے 100 روپے ہی ملیں گے، تمام ٹیلی کام آپریٹرز نے فیصلے پر آج رات سے عمل درآمد کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ذرائع کے مطابق 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا۔


واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کمپنیز اور ایف بی آر کو موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔


ای پیپر