Source : Yahoo

پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر کرونگی:مریم
13 جون 2018 (20:18)

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے جاتی امراءسے ایوان عدل روانگی سے قبل چار بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک ،قوم اورووٹ کی عزت کےلئے باہرنکلی ہوں۔پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر سوچ سمجھ کر کروں گی۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت کا وقت قریب آگیا ہے۔

 

دعا کریں کہ اللہ تعالی (ن) لیگ کو ووٹ کی عزت کی مہم میں کامیابی عطا فرمائے۔مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ ووٹرزباہرنکلیں۔اگرابھی نہیں توپھرکبھی نہیں۔


ای پیپر