Source : Yahoo

سابق وزیرا عظم نواز شریف اور بیٹی نے لندن جانے کی تیاری کر لی
13 جون 2018 (16:52) 2018-06-13

لاہور : سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی تیار ی کر لی اس سلسلے میں انہوں نے احتساب عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں ،اب خبر کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز شریف اور ان کی اہلیہ زینب سلمان بھی کل لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی کے 757 سے کل صبح 11 بجے لندن جائیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن جاچکے ہیں۔

دوسری جانب نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔


ای پیپر