کورونا کیسز کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ سے بڑھ گئی
13 جولائی 2020 (22:51) 2020-07-13

بیجنگ :دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ سے بڑھ گئی 

تفصیلات کے مطابق جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار13جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔

پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد1کروڑ29لاکھ10ہزار357تک پہنچ گئی ہے، امریکہ33 لاکھ4ہزار942مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل18لاکھ64ہزار681مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے،بھارت 8لاکھ 78ہزار 254 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

روس میں7لاکھ26ہزار36 مصدقہ کیسز ہیں ،پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد3لاکھ 26ہزار326 اور چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 15ہزار41جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ 99ہزار750کیسز تک پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ91ہزار154 اور جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 76ہزار 242 تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 85ہزار568ہوگئی ہے۔


ای پیپر