گوگل کا بھارت کی طرف جھکائو ،10 ارب ڈالر کا پیکج
13 جولائی 2020 (22:42) 2020-07-13

نئی دہلی:وگل نے بھارت میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، گوگل آئندہ پانچ سے سات سالوں میں بھارت میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، گوگل کی پیرنٹ کمپنی ایلفابٹ انک کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے آن لائن منعقدہ سالانہ گوگل فار انڈیا ایونٹ اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے ہندوستان کے لئے مصنوعات کی تیاری، کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل بنانے اور معاشرتی بھلائی کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد ملے گی۔

بھارت 500 ملین سے زیادہ فعال انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ گوگل کے لئے سب سے بڑی ممکنہ منڈی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ سرمایہ کاری گوگل فار انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے ذریعے کی جائے گی۔ سندر پچائی نے کہا ہے کہ یہ فنڈ ہندوستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی پیمائش کے لئے چار شعبوں پر توجہ دے گا،ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پہلے ہی گوگل کی تمام اہم مصنوعات بشمول اینڈرائڈ ، سرچ اور یوٹیوب کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے۔

ہندوستان میں تقریبا 245 ملین ہندوستانی یوٹیوب تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے علاقائی زبان کے انٹرنیٹ کے استعمال میں بھی تیزی آگئی ہے ، جس کے ایک اندازے کے مطابق اب ہندوستان میں مجموعی طور پر ان زبانوں کی کھپت انگریزی کی نچبت 66 فیصد ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گوگل نے ہندوستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہو۔


ای پیپر