سعودی عرب سے حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری
13 جولائی 2020 (22:16) 2020-07-13

جدہ: سعودی عرب نے 160 ممالک کے شہریوں کو حج کیلئے منتخب کرلیا ہے ، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 160 ممالک کے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد رواں برس حج کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارت حج نے مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں کو حج کے لیے منتخب کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام خوش قسمت امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین میں 70 فیصد کا تعلق بیرونی ممالک سے ہوگا جبکہ 30 فیصد سعودی عرب کے ہی شہری ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج تک کسی نے بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش کی تو اس پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا۔


ای پیپر