سینتھیا رچی کیس میں نئی پیش رفت
13 جولائی 2020 (18:02) 2020-07-13

اسلام آباد :سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ معاملہ، سینتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی دوسری درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی گئی۔

پیر کو تحریری فیصلے میں کہاگیاکہ درخواست گزار ایف آئی اے کی زیر التواء انکوائری میں شامل ہو، اسی نوعیت کی ایک درخواست پر یہی عدالت ایف آئی اے کو انکوائری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ایک ہی کیس کے دو مقدمات درج نہیں کیے جا سکتے۔


ای پیپر