کرونا وائرس:انسانی جانوں کے ضیا کے بعد نئی تباہی شروع
13 جولائی 2020 (17:58) 2020-07-13

میکسیکو سٹی:میکسیکو کے ادارے برائے سماجی تحفظ (آئی ایم ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو نوول کرونا وائرس کے اثرات کے باعث2020کے پہلے نصف کے دوران 9لاکھ21ہزار583ملازمتوں سے محروم ہوگیاہے, کرونا نے جہاں پوری دنیا میں انسانی جانوں کو اپنا شکار بنا رہا ہے وہیں دوسری طرف معاشی قتل کے وار بھی جاری ہیں ۔

آئی ایم ایس ایس کی اتوار کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کے نتیجے میں صرف جون میں میکسیکو 83ہزار 311رسمی ملازمتوں سے محروم ہوگیا۔برازیل کے بعد لاطینی امریکہ کی دوسری بڑی معیشت میکسیکو میں 6ماہ کے عرصے میں آئی ایم ایس ایس کے پاس 1 کروڑ95لاکھ ملازمتوں کا اندراج ہوا۔

ان ملازمتوں میں سے 86.6فیصد مستقل جبکہ 13.4فیصد عارضی تھیں۔میکسیکو کے صدر اینڈریس مانوئل لوپز اوبراڈور نے اندازہ لگایا ہے کہ عالمی وبا کے باعث 2020میں ملک 10لاکھ ملازمتوں سے محروم ہوگا جبکہ ان کی انتظامیہ 20لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے منصوبے پر عمل درآمد کررہی ہے۔


ای پیپر