بھارت میں کرونا بے قابو ،ایک روز میں ریکارڈ ہلاکتیں
13 جولائی 2020 (17:54) 2020-07-13

بیجنگ:نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کیخلاف جنگ کی صورتحال کے مطابق بھارت کی وفاقی وزارت صحت نے سوموار کی صبح کہا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث 500مزید نئی ہلاکتیں جبکہ 28ہزار701مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد23ہزار 174 جبکہ کل کیسز کی تعداد 8لاکھ 78 ہزار 254 ہو گئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ملک میں اب تک یہ ایک روز میں سامنے آنے والے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے سوموار کے روز کہا کہ جرمنی میں ایک روز میں نوول کرونا وائرس کے 159نئے کیسز کے ساتھ کل کیسز کی تعداد 1لاکھ 98ہزار963ہوگئی ہے۔اس نے مزید کہا کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 کا اضافے کے بعد9ہزار64ہوگئی ہے۔جنوبی کوریا میں گزشتہ24گھنٹوں کے مقابلے میں مقامی وقت کے مطابق سوموار کی رات12بجے تک نوول کروناوائرس کے 62مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد13ہزار479ہوگئی ہے۔

رپورٹرز کے حقوق کی حفاظت کرنے والے خودمختار میڈیا تحفظ گروپ نے سوموار کے روز کہا کہ افغانستان کا معروف صحافی اتوار کے روز نوول کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگیا۔افغان صحافیوں کے تحفظ کیلئے قائم کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاستی اخبار روزنامہ اصلاح کے مدیر اعلی داد محمد عنابی نوول کروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے جن کی اتوار کے روز تدفین کردی گئی۔چین کے قومی صحت کمیشن نے پیر کے روز کہا ہے کہ اتوار کے روز چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 8نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تمام درآمدی ہیں۔

قومی صحت کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اتوار کے روز کوئی نیا مشتبہ کیس یا اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔8کیسز میں سے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقہ میں 4کیسز،صوبہ گوانگ ڈونگ میں 2کیسز جبکہ شنگھائی بلدیہ اور صوبہ شان ڈونگ میں ایک ایک درآمدی کیس سامنے آیا ہے۔میکسیکو کی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق میکسیکو نے نوول کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی فہرست میں اٹلی کی چوتھی پوزیشن لے لی ہے۔

وزارت نے اتوار کے روز گزشتہ 24گھنٹوں میں 276نئی ہلاکتوں کی تصدیق کی، اس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد35ہزار6تک پہنچ گئی ہے جبکہ اٹلی میں کل ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 954ہے۔وزارت نے نوول کرونا وائرس کے 4ہزار482 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد ملک بھر میں کل کیسز کی تعداد 2لاکھ 99ہزار750ہوگئی۔


ای پیپر