سمارٹ پارک منصوبہ ،حیران کن تفصیلات
13 جولائی 2020 (17:46) 2020-07-13

چھانگ شا :وسطی چین کے ہونان صوبہ میں ایک قومی پارک نے باضابطہ طور پر ایک" سمارٹ پارک" کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کیا ہے تاکہ اس کی جدیدیت اور انفارمیشن مینجمنٹ کو بڑھایا جاسکے ۔

ہونان نانشان قومی پارک ،جوکہ چھنگ بو میا خود اختیار کانٹی میں واقع ہے، چین کی جانب سے2017میں قومی پارک نظام کے قیام کے منصوبے کے سلسلے میں پہلے 10 آزمائش منصوبوں میں سے ایک ہے۔یہ منصوبہ ،جس کی مجموعی سرمایہ کاری 7کروڑ39 لاکھ یوآن(تقریبا 1 کروڑ5لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد ہے ،اس میں ایک انٹیلی جنٹ مینجمنٹ سنٹر اور ایک انٹیلی جنٹ سسٹم پلیٹ فارم شامل ہیں۔

پارک کے مطابق اس کی تکمیل کے بعد اس پارک کی سائنسی تحقیق اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ خدمت کے معیار میں اضافہ ہوگا۔


ای پیپر