file photo

کیلی فورنیا میں بحریہ کے جہاز میں دھماکے، 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی
13 جولائی 2020 (17:12) 2020-07-13

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔ درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

جنگی جہاز پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے، جنہیں جہاز سے باہر نکال لیا گیا ہے، حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر