file photo

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اڑھائی لاکھ سے بڑھ گئی
13 جولائی 2020 (17:07) 2020-07-13

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار 652 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,769 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 69 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 251,625 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,266ہو گئی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں 10لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 23 سے بھی بڑھ کر 24 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,139ہو گئی۔

کورونا  وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,173ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 84ہزار 442 ہے، اب تک 161,917 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 1,837 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کورونا  مریضوں کے لیے مختص 1825 وینٹی لیٹرز میں سے 341 زیر استعمال ہیں، گلگت، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,013ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,795 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,099اموات، اسلام آباد میں 153، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 44 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 105,533ہو گئی، پنجاب میں 87,043 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 30,486، اسلام آباد میں 14,108 ہو گئی، بلوچستان میں 11,185، گلگت بلتستان میں 1,671 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,599 ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 532 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 15لاکھ 85 ہزار 170ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں 61,958مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 58,023 مریض، خیبر پختون خوا میں 21,158مریض، اسلام آباد میں 10,883، بلوچستان میں 7,598مریض، گلگلت بلتستان میں 1,319مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 978 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر