file photo

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک حمایت جاری رکھیں گے: عمران خان
13 جولائی 2020 (10:34) 2020-07-13

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

یوم شہدا پر ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں، ہندوتوا حکومت کی سازشوں کے خلاف کشمیری سینہ سپر ہیں، بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔


ای پیپر