پی ٹی آئی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے‘عثمان بزدار
13 جولائی 2019 (23:46) 2019-07-13

پی ٹی آئی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے‘عثمان بزدار

عثمان بزدار بھی ڈٹ گئے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے -

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بے وقت کی راگنی ہے - وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی خاطر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائی ہیںاور 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمہوری اور پارلیمانی روایات کے مطابق ایوان کی کارروائی چلائی ہے -

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیا جائےگااورپاکستان تحریک انصاف اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائے گی-

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کے عہدے کا حق ادا کیا ہے- چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کے منفی حربوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا-


ای پیپر