عوامی حکومت لائینگے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے:بلاول
13 جولائی 2019 (22:09) 2019-07-13

سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے۔ عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے معاشی حقوق کی جدوجہد کی ہے، عوام ساتھ دیں ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلاہوں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور ہر نعرہ دھوکہ نکلا۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیاتھا موجودہ حکمران50لاکھ گھر تو کیا دیں گے غریبوں کے سر سے چھت بھی چھین رہے ہیں۔غریبوں کے چھوٹے چھوٹے گھر گرائے جارہے ہیں کیا یہ ہے نیا پاکستان ہے ؟۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے معاشی حقوق کی جدوجہد کی ہے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے بیروزگار نوجوانوں کو روزگاردیا تھا، اس زمانے میں مشہور تھا کہ بینظیر آئے گی روزگار لائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عوامی حکومت لائیں گے اور اس حکومت کو گھر بھیجیں گے، ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نکلا ہوں، عوام ساتھ دیں تو کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو پیغام پہنچائیں کہ نیا پاکستان نہ کھپے،عوام دشمن بجٹ میں اربوں روپے کا بیل آﺅٹ ہے، بجٹ میں مہنگائی کی سونامی اور ٹیکسز کا طوفان ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ میں غریب کیلئے کچھ نہیں ہے بلکہ اس میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے، بجٹ میں مہنگائی اورٹیکسزکاطوفان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ ، کٹھ پتلی اور ظالموں کا مقابلہ کریں گے ، عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے ، عوام ساتھ دیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔


ای پیپر