ایمن نے حنا الطاف کو ان پڑھ قرار دیدیا
13 جولائی 2019 (21:36) 2019-07-13

کراچی :اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اداکار منیب بٹ کی ایکٹنگ اور شادی پر تنقید کی تھی جس پر ان کی اہلیہ ایمن حنا پر بڑس پڑیں ۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمن نے اداکارہ حنا الطاف کو ان پڑھ قرار دیدیا اور کہا کہ میری سجھ نہیں آتا کہ یہ دوسروں کو نیچا کیوں دکھا رہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے جن کے ساتھ کام کرتے ہیں ان ہی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ایمن خان نے ساتھ ہی ’محنت کر حسد نہ کر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

منال خان نے بھی اپنے فیس بک اسٹیٹس پر لکھا کہ ' ہم ایک دوسرے سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں میزبان اور مہمان دونوں ان پڑھ ہیں۔منال خان نے اپنی پوسٹ میں شیم کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

یاد رہے کہ حناب الطاف سے ایک ویب شو میں سوال کیا گیا کہ ’’ ایسا کون سا اداکار ہے جس کو ایکٹنگ نہیں آتی اور وہ بھرم پورے دیتا ہے؟‘‘ جس کے جواب میں حنا نے منیب بٹ کا نام لے لیا۔


ای پیپر