ریکوڈک کیس میں پاکستان کو 6ارب ڈالر جرمانہ عائد
13 جولائی 2019 (20:47) 2019-07-13

اسلام آباد :عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے فیصلہ سنادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں چلی کی کمپنی کو5.976ارب ڈالر دینے ہونگے۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کو ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو اداکرنا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عالمی بینک کے ٹربیونل کے ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرےگا۔ ذرائع کے مطابق ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرنے کا دعو یٰ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہرجانے کی رقم 16ارب سے کم کراکر6ارب ڈالرلانے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے2011 میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا تھا،ٹیتھیان کمپنی کو بلوچستان میں سونےاور تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس 2002 میں جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ گزشتہ روز حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا، عالمی بینک کے ٹریبونل کا فیصلہ 700صفحات پر مشتمل ہے۔


ای پیپر