1977 کے بعد آج پورا پاکستان بند ہے : مریم نواز شریف
13 جولائی 2019 (20:12) 2019-07-13

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان میں تاجروں کی جانب سے ہڑتال پر بند مارکیٹوں کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1977ء کے بعد پہلی دفعہ آج پورا پاکستان بند ہوا ہے، سلیکٹڈ کہاں ہو؟۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ کہاں ہو ؟،1977 کے بعد پہلی دفعہ آج پورا پاکستان بند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرا بنی گالہ کے محل سے نکل کر دیکھو، پشاور سے کراچی تک کارخانے بند ،فیکٹریاں بند ،بازار بند ،دکانیں بند ،میڈیا بند ،زبانیں بند ، یہ ہے خلق خدا کی آواز یہ ہے نقارہ خدا۔ آخر میں مریم نواز نے گو سلیکٹیڈ گو! گو سازشی گو! کا نعرہ لگایا۔


ای پیپر