Image Source : Screenshot

ورکر ز کنونشن میں مریم اورنگزیب کو بوتل مارنے کی کوشش
13 جولائی 2019 (18:09) 2019-07-13

شیخوپورہ :شیخوپورہ ورکرز کنونشن میں خطاب کے دوران مریم اورنگزیب کو کسی شخص نے بوتل دے ماری ،خوش قسمتی سے مریم اورنگزیب کو یہ بوتل نہیں لگی اور وہ بال بال بچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں جہاں اچانک کسی نے انہیں پانی والی بوتل دے ماری ،خوش قسمتی سے مریم اورنگزیب کو یہ بوتل نہیں لگی اور وہ بال بال بچ گئیں ۔

حکومتی اقدامات اور مہنگائی کیخلاف آج کل مسلم لیگ ن کے پارٹی ورکر ملک بھر کا دورہ کر رہے ہیں ،جہاں لوگوں اور پارٹی ورکروں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے ۔


ای پیپر