رانا ثناءاللہ کیخلاف لینڈ مافیا کا سکینڈل بھی سامنے آگیا
13 جولائی 2019 (17:58) 2019-07-13

لاہور : رانا ثناءاللہ کی مشکلات میں مزید اضا فہ ہو گیا ،فیصل آباد میں پام سٹی ہاﺅسنگ سکیم فراڈ کیس میں رانا ثناءاللہ کیخلاف درخواست نیب میں جمع کروا دی گئی ،اب رانا ثنا ءاللہ کیخلاف منشیات سمگلنگ ہی نہیں بلکہ لینڈ مافیا کیساتھ مل کر لوگوں کیساتھ اربوں روپے کا فراڈ کرنے کا کیس بھی سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محبوب نظامی ایک شخص نے درخواست دائر کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ 283مرلے کی زمین جو پام سٹی ہاﺅسنگ سکیم میں تھی کا فراڈ کیا گیا جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے ۔

درخواست گزار کے مطابق رانا ثناءاللہ اور انکے ساتھیوں نے اس زمین کے عوض اربوں روپے ان لوگوں سے لیے لیکن جب ہم لوگوں نے زمین کا تقاضا کیا تو یہ لوگ اب ہمیں دھمکاتے ہیں۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے ان تمام لوگوں کو اپنے ڈیرے پر بلایا جنہوں نے پام سٹی ہاﺅسنگ سکیم میں زمین کیلئے اربوں روپے دئیے تھے ،اپنے ڈیرے پر بلا کر رانا ثناءاللہ نے کیس کرنے والوں کو قتل کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اس کیس سے پیچھے ہٹ جاﺅ ،ذرائع کے مطابق پام سٹی ہاﺅسنگ سکینڈل سے متعلق درخواست ڈائریکٹر نیب لاہور کو موصول ہو چکی ہے ،آئندہ چند روز میں اس درخواست پر بھی کاروائی شروع ہو جائیگی ۔


ای پیپر