Source : File Photo

نوازشریف اور ،مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں قید
13 جولائی 2018 (22:59) 2018-07-13

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی وطن واپسی کے بعد لاہور ائیر پورٹ سے ان کو گرفتار کر لیا گیا ،اس سے قبل آج صبح دونوں دبئی ائیر پورٹ پر پہنچے تھے ،نیب حکام نے گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کر نے کیلئے دوسرے طیارے کا پہلے سے انتظام کر رکھا تھا جس میں سوار کر کے نواز شریف اور مریم نواز کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق فی الحال نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقل کیا گیا جس کیلئے سہالہ ریسٹ ہاﺅس کو پہلے ہی سب جیل قرار دیدیا گیا ہے ۔دوسری طرف احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ بھی جا ری کر دئیے ہیں ،تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں خواتین کیلئے کوئی خاص انتظامات موجود نہیں جس کی وجہ سے مریم نواز کو سہالہ ریسٹ منتقل کیا جائیگا۔


ای پیپر