امریکی صدر ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ گرفتار
13 جولائی 2018 (18:54) 2018-07-13

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف اب تک مختلف قسم کے جنسی اسکینڈل سامنے آ چکے،تاہم گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ تعلقات کا بھانڈہ پھوڑنے والی اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز کو گرفتار کر لیا گیا، اداکارہ کی گرفتاری پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے ان کے وکیل نے اسے سازش قرار دیدیا۔


اداکارہ ڈینئلز کو ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں ایک کلب میں پرفارمنس کے دوران ایک شخص کے چھونے پر گرفتار کیا گیا، ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں پھنسانے کیلئے سازش ہے تاہم انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اداکارہ کل ضمانت پر رہا ہو جائیں گی۔ اداکارہ جن کا نام سیٹفنی کلفرڈ ہے نے امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ تعلقات کا بھانڈہ پھوڑا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران خاموش رہنے کیلئے انہیں ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کئے گئے تھے۔


ای پیپر