لاہور میں سڑکوں پر کنٹینرز کا راج ٗ فون بند ٗ میٹرو بند
13 جولائی 2018 (17:54) 2018-07-13


اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ا?مد سے قبل لاہور اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ لاہور میں میٹرو بس سروس بھی معطل رہی ۔ لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز رکھے گئے تھے جب کہ شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔


چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ٹریفک پلان پر ریلی سے قبل عمل درآمد کیا جائے گا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 200 سے زائد وارڈنز فرائض انجام دیں گے۔سی ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو ایئر پورٹ تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس فراہم کی جائے گی اور ایئرپورٹ تک صرف فضائی مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث بس سروس دن بھر بند رہے رہی ۔


ای پیپر