نگران حکومت کی نواز شریف اور مریم نواز کی ابوظہبی میں گرفتاری کی خبروں کی تردید
13 جولائی 2018 (17:10) 2018-07-13

اسلام آباد : نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کو ابوظہبی میں ہی گرفتار کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کو بیرون ملک گرفتاریوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے واضح کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازکوابوظہبی میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے خبریں بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کو بیرون ملک گرفتاریوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔


اس سے قبل میڈیا میں یہ اطلاعات گردش کررہی تھی کہ نیب ٹیم کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کو ابوظہبی ایئرپورٹ سے تحویل میں لئے جانے کا امکان ہے، دونوں کو وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد تحویل میں لیا جائے گا۔


ای پیپر