Source : Yahoo

لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل
13 جولائی 2018 (16:51) 2018-07-13

لاہور:لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی۔ لکشمی چوک، انارکلی، ایئرپورٹ اور گردونواح، سول سیکریٹریٹ میں موبائل فون سروس بند رہی ۔

یاد رہے سکیورٹی حکام کی جانب سے موبائل سروس بند رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس دوپہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک بند رکھی جائے۔ موبائل فون سروس بند ہونے سے رابطوں میں دقت کا سامنا رہے گا، راستوں کی بندش بھی اہل شہر کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، حالات کے پیش نظر شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کہیں کم ہے۔

چیف سیکرٹری اکبر درانی کے مطابق، سینئر سیاسی راہنماوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگی سینئر راہنماں کیلئے سکیورٹی خدشات کی خفیہ اطلاعات ہیں۔


ای پیپر