Source : Yahoo

نوازشریف کی والدہ کو بھی نظر بند کر دیا گیا
13 جولائی 2018 (16:34) 2018-07-13

لاہور: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کو غیر اعلانیہ ان کی رہائشگاہ جاتی امراءرائیونڈ میں نظر بند کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحمد مہدی کی جانب سے وٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ جاتی امراءرائے ونڈ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

یاد رہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ جانے اور نواز شریف کو گرفتار کئے جانے کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کیا تھا۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی عمر 93برس ہے۔

نواز شریف کی والدہ کو استقبال سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا گیا


ای پیپر