Source : Yahoo

جنید صفدر اور ذکریا کو لندن پولیس نے رہا کر دیا
13 جولائی 2018 (15:52) 2018-07-13

لندن:لند ن میں جاری نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پچھلے کچھ دنوں سے افرا تفری کی صورتحال نظر آر ہی تھی جس میں ایک طرف پی ٹی آئی کے کارکن اور دوسری طرف ن لیگ کے کارکن دفاع کرتے نطر آتے رہے ہیں ۔صورتحال ا س وقت بگڑ گئی جب مریم نواز کے بیٹے نے ایک شخص کو خوب پیٹا ،اس سے قبل دونوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی میں بدل گئی.

تفصیلات کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ ہاﺅس کے باہر جھگڑے کے بعدگرفتار مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو رہا کردیا گیا۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ایون فیلڈ ہاﺅس کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی تھی۔

اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور ایک نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں جنید صفدر اورحسین نواز کے بیٹے ذکریا کو گرفتار کرلیا۔

لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایون فیلڈ ہائوس کے باہر حملے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور بغیر چارج کیے چھوڑ دیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


لندن پولیس کے مطابق واقعے میں ایک معمولی زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا، جسے طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔


ای پیپر