Trump all Social Media Account Disable
13 جنوری 2021 (18:54) 2021-01-13

نیویارک :کیپٹل ہل پر حملہ کروانے والے امریکی صدر ٹرمپ کو اپنے ہی ملک میں لینے کے دینے پڑ گئے ،ٹرمپ کا حقہ پانی بند کر دیا گیا ،ٹرمپ کا فیس بک ،انسٹا گرام ،ٹوئچ ،سنیپ چیٹ کے بعد یو ٹیوب چینل بھی بند کر دیا گیا ۔

دوسری طرف   ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس سےبوریا بستر وقت سےپہلے ہی گول کرنے کی تیاری بھی مکمل ہوچکی ہیں،کانگریس نے ٹرمپ کو 25 ویں ترمیم کے تحت ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کرلی،ٹرمپ کی اپنی جماعت کے بعض ارکان بھی مواخذے کے حامی نکلے،ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

سوشل میڈیا کمپنیوں نے ٹرمپ کیخلاف ایکا کر لیا ،سوشل میڈیا کمپنیوں کا کہنا ہے شدت پسندی جیسے ٹوئٹ مزید برداشت نہیں کیے جائینگے ، امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئینی ترمیم کے تحت ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کرلی جبکہ دوسری طرف نائب صدر مائیک پینس صدر کو عہدے سے ہٹانے کے حامی نہیں ۔

امریکی عسکری قیادت بھی آئین کی پاسداری کیلئے یک زبان ہے، پر تشدد ہنگامہ آرائی آئین پر  براہ راست حملہ قرار دےدیا،ایک سروے کے مطابق تقریباً تین چوتھائی امریکی ووٹر سمجھتے ہیں کہ کانگرس کی عمارت پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کے بعد ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہے،56 فیصد ووٹر ز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل  حملے کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں ۔


ای پیپر