Just the tip of the iceberg: PM Imran Khan on Broadsheet scandal
13 جنوری 2021 (16:59) 2021-01-13

لندن :برطانیہ کی براڈ شیٹ کمپنی کے سربراہ نے ایک اور اہم انکشاف کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی،کمپنی نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام حقائق اب عوام کے سامنے لائے جائیں ،انہوں نے کہا کرپٹ افراد کی کرپشن سامنے لائی گئیں  تو حکومت پاکستان نے معاہدہ ختم کردیا،2017 ء میں سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر  ٹرانسفر کی حکومت کو نشاندہی کی لیکن اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

براڈ شیٹ کمپنی کے سبراہکیوے مُوسوی کا کہنا تھا براڈ شیٹ کمپنی کی دی معلومات کو برطانوی پولیس اور نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا ،  براڈ شیٹ کے سربراہ نےوزیراعظم عمران خان کوبرطانوی عدالت کے فیصلے کو عوام کے سامنے لانے کا بھی مطالبہ کردیا،کرپٹ افراد کی کرپشن سامنے لائی گئی تو حکومت نے معاہدہ ختم کردیا،سعودیہ رقم ٹرانسفر کی نشاندہی پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایکشن نہ لیا ، ہماری معلومات کو برطانوی پولیس اور نیشنل کرائم ایجنسی سے شیئر نہیں کیا۔

براڈ شیٹ کے چیف  نے الزام لگایا کہ ملیحہ لودھی کے بھائی عامر لودھی کو لسٹ سے ہٹانے کےلیے کہا گیا،انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوچیلنج کیا کہ برطانوی عدالت کے فیصلےکو منظر عام پر لائیں اور اپنی کرپشنکے خلاف جنگ کو عملی طور پر ثابت کریں۔


ای پیپر