Marryam Nawaz Exclusive
13 جنوری 2021 (22:27) 2021-01-13

لاہور :مسلم لیگ ن کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو چائے کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے کہا مولانا چائے پینے نہیں بلکہ چائے پلانے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا آپ کو تو صرف چائے کی پیشکش ہوئی ہے ہمیں چائے کیساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر آ چکی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی طرف سے سیاسی جواب نہیں دینا چاہیے تھا ،انہوں نے کہا ابھی تومولانا کو چائے کی آفر ہو ئی ہے ہمیں اس سے قبل چائے کیساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا اس ملک میں پچھلے 73 سالوں سے چائے پانی پلایا جا رہا ہے لیکن اس دفعہ مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے مولانا کے پیچھے نیت باندھ لی ہے اب جو مولانا کرینگے ہم بھی اُسکے پیچھے ہیں ،انہوں نے کہا کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔


ای پیپر