Fawad Chaudary Big Announcement for Girls
13 جنوری 2021 (16:17) 2021-01-13

 اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف جس طرح فراڈلگا کر باہر گئے وہ عوام اور ریاست کی توہین ہے ،پنجاب حکومت کو معاملے پر انکوائری کرنی چاہیے،وزارت داخلہ کو نواز شریف کو واپس لانا چاہیے،اپوزیشن کی تحریک کا اخلاقی جواز نہیں ہے ، سارے ابو بچائو آپریشن لیکر چل رہے تھے جو ناکام ہوئے.

 وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں تبدیلی یونیورسٹیاں ہی لائی ہیں، امریکہ میں یونیورسٹی کے ذریعے ہی تبدیلی آئی، معاشرے کی ترقی کا اندازہ ملک کی یونیورسٹیوں سے لگایا جاسکتا ہے، 70 سال کے بعد آج پاکستان میں 200 سے زائد یونیورسٹی ہیں، ہماری بہت یونیورسٹیوں نے انٹرنیشنل معیار کا کام بھی کیا ہے، بہت پاکستانیوں نے پاکستان سے باہر جا کر زیادہ اچھا کام کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے سترہ گول ہیں جو پورے کرنا ہیں ،ہمیں مقامی مسائل پر دھیان دینا ہوگا،ہمارے ہاں پیسوں اور پلاننگ کا مسئلہ  ہوتا ہے،دنیا میں جہاں جہاں تبدیلیاں آئیں وہ یونیورسٹی سٹوڈنٹس ہی لیکر آئے،ہم نے ہیومین ریسورس اور بچوں کے کام کے لیے ماحول بھی پیدا کرنا ہے،طلباء کو کہوں گا یونیورسٹیز اپنے لوکل مسائل کے حوالے سے ایچ ای سی کے پروگرام سے فائدہ اْٹھائیں،پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ایشوز کو حل کرنے پر غور کرے۔ 

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک کا اخلاقی جواز نہیں ہے ،پاکستان کے لوگوں نے ان کا کہیں بھی تعاون نہیں کیا ،یہ سارے ابو بچاؤ آپریشن لے کر چل رہے تھے جو ناکام ہوا،کسی بھی تحریک کا اگر اخلاقی جواز نہ ہو تو وہ کھڑا نہیں ہوسکتا،اس وجہ سے ان کے جلسے تمام شہروں میں بْری طرح ناکام ہوا،یہ ابو بچاؤ مہم ہے جو ناکام ہوچْکی ہے۔

 انہوںنے کہاکہ ایک سویڈش کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری لارہی ہے،کام کرنے والی لڑکیوں کے لیے سستی گاڑیاں لارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ واٹس ایپ پر مجھے ای میل بھی موصول ہوئی ہے،ہم نے قانون کے لیے اپنا ڈرافٹ بنا لیا ہے جو کیبنٹ کو بھجوایا جائے گا،واٹس ایپ کا مسئلہ بس پرائیویسی سے متعلق نہیں دنیا کا دارومدار ڈیٹا پر ہے۔ 

انہوںنے کہاکہ وزارت داخلہ کو نواز شریف کو واپس لانا چاہیے،پی ٹی آئی کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے سے دھچکا پہنچا ہے،ایک انکوائری ہونی چاہیے نواز شریف باہر کیسے گئے،جس طرح وہ باہر گئے وہ عوام اور ریاست کی توہین ہے،وہ سب کو فراڈ لگا کر باہر گئے پنجاب حکومت کو اس پر انکوائری کرنی چاہیے۔


ای پیپر