ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف 
13 جنوری 2021 (21:43) 2021-01-13

کوئٹہ :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم ترین دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے ،آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزمیں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم ترین دورہ پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے مچھ شہدا کے لواحقین سے خصوصی ملاقات کی ،آرمی چیف  نے   ہزارہ برادری کے بڑے اجتما ع سے خطاب بھی کیا،جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا  اندوہناک سانحےکےملزمان کوکٹہرےمیں لایاجائےگا، ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے ،انہوں نے کہا بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ،بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی،آرمی چیف نےسانحہ مچھ کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انصاف کےتقاضےپورےکیےجائیں گے ۔ انہوں نے ہزارہ برادری کے اجتماع میں بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دشمن عناصراسٹریٹیجک صلاحیت کےبلوچستان پرنظریں جمائےہوئےہیں،بلوچستان کی سیکیورٹی ،استحکام اورترقی یقینی بنائیں گے۔


ای پیپر