New head coach of Pakistan cricket team
13 جنوری 2021 (20:22) 2021-01-13

 راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے جلد ہی ہٹائے جانے کا دعویٰ کر دیا ۔

شعیب اختر نےبڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کی جگہ قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ہوں گے، اس حوالے سے منظوری ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطان کے کوچ ہیں، وہ چھٹے سیزن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پی سی بی نے یہ نہیں کہنا کہ کمیٹی کی سفارش پر ہم نے مصباح الحق کو چانس دیا، کوئی چانس نہیں ملے گا، انہوں نے موجودہ ہیڈ کوچ کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کو تماشہ قرار دیا اور کہا کہ یہ کمیٹی بناتے نہیں کمیٹیاں ڈالتے ہیں، بورڈ میں باریاں چل رہی ہیں، کمیٹی صرف اس لیے بنائی جاتی ہے کہ بورڈ کی سفارشات کمیٹی کے ذریعے منوائی جائیں اور الزام کمیٹی ممبران پرآئے۔

شعیب اختر  نےکہا کہ وقار یونس اپنی نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ میں لگ گئے ہیں، لیجنڈ فاسٹ بولر ایسے نہیں ہیں کہ وہ مصباح الحق کے نیچے رہ کر کام کریں۔اْن کا کہنا تھاکہ وقار یونس، وسیم اکرم کے بعد عظیم بولر ہیں، وہ مصباح الحق سے اوپر ہیں، وہ کیونکہ ابھی تک لڑکے بنے ہوئے ہیں اس لیے اْن کی عزت نہیں کی جارہی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ اینڈی فلاور اپنی ٹیم، اپنے میڈیکل اسٹاف اور دیگر لوگ لائے گا، وہ منظور نظر افراد کو دورے نہیں کروائے گا اور 6 سے 7 منظور نظر کرکٹرز کو نہیں بخشے گا۔


ای پیپر