'Excellent' ties between Turkey, Pakistan to thrive even more, Turkish FM says
13 جنوری 2021 (17:23) 2021-01-13

اسلام آباد :وزارت خارجہ میں ترکی اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات نے بھارت پر بجلیاں گر ادیں ،مذاکرات میں پاک  ترک تعلقات، مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کے پہلوؤں  پر اہم معاہدے کر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترک وزرائے خارجہ کی اہم ترین ملاقات نے بھارت کے ہوش ٹکانے لگا دئیے ہیں ،پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی اور ترک وفد کی قیادت ترک وزیر خارجہ نے کی،پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ اور وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ،وزیرخارجہ کی ترک وزیرخارجہ کوسفارتی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ملنےپرمبارکباد بھی پیش کی ،شاہ محمود قریشی نے ترکی میں گیس کےنئےذخائرکی دریافت پربھی ترک وزیرخارجہ کومبارکباد پیش کی ،وزیر خارجہ نے کہا فروری 2020میں ترک صدرکےدورہ پاکستان سےدونوں ممالک میں تعلقات مزیدمستحکم ہوئے۔

شاہ محمود قرشی نے اس موقع پر کہا  عالمی وبا نےپوری دنیاکی معیشت کوتباہی سےدوچارکیاہے ،عالمی وبا کی دوسری لہر مزید خطرناک ثابت ہو رہی ہے ،پاکستان جیسےترقی پذیرممالک کیلئےکوروناکےمعاشی مضمرات شدیدنوعیت کےہیں،انہوں نے کہا معاشی مضمرات سےنمٹنےکیلئےمشترکہ کاوشیں اور کمزورمعیشتوں کوسہارادینےکی ضرورت ہے،ان اقدامات پرغورکرناہےجن سےپاک ترک تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرسکیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا پاکستان ان ممالک میں شامل ہےجس نےنگورنوکاراباخ کےمعاملےپرآذربائیجان کےمؤقف کی حمایت کی ،پاکستان نےآرمینیائی افواج کےجلدانخلاپربھی زوردیا، فلسطین سےمتعلق پاکستان 2ریاستی حل کےمؤقف پر قائم ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کا پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کی طرح پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،ترک وزیرخارجہ کاپاک ترک تجارتی،اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئےمشترکہ کوششیں جاری رکھنےکاعندیہ بھی دیا ۔


ای پیپر