Ali Muhammad Khan,Pta,connectivity,improve,facilities,promotion
13 جنوری 2021 (16:25) 2021-01-13

اسلام آباد :پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرکے نہ صرف رابطوں کو بہتر بنا سکتی ہے بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی اپنا بھر پور کردارادا کرے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  علی محمد خان نے کہاکہ ٹیلی کمیونیکیشن کو تعلیم،صحت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کی بہتری سمیت روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جاسکتے ہیں سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی فحاشی اور عریانی کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ  اندرون سندھ میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہے وہاں پر انٹرنیٹ سروس کی سہولیات کیوں نہیں فراہم کی گئیں پاکستان بھر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں لیکن سیاحوں کو انٹرنیٹ کی سروس نا ملنے کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہیملک میں ہراسیگی کے واقعات کو کم کرنے کے لیے پی ٹی اے کوئی خصوصی ہیلپ لائن جاری کرے۔

علی محمد خان نے کہا کہ  اس معاملے کو سی سی آئی ار کے اجلاس میں لایا جائے وہ اس پر بحث کا بہترین فورم ہے اجلاس نے سول سروس پاکستان میں کوٹہ سسٹم اور اقلیتوں کے کوٹے کے معاملات پر بھی غور کیا اور اس پر مذید غور کے لئے سب کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں گریڈ 1 سے 22 تک صوبوں کا وفاقی محکموں، ڈویڑنز، آرگنائزیشن، نیم سرکاری اداروں میں مختص کوٹے پر عملدرآمد سے متعلق معاملے کو زیر غور لایا گیا۔


ای پیپر