Ali Zaidi,pm imran khan,virat kohli,born again
13 جنوری 2021 (16:16) 2021-01-13

ؒ اسلام آباد: وفاقی وزیرعلی زیدی  نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرکٹ کی دنیا کے ’’جانئٹ‘‘ ہیں اور ویرات کوہلی کو ان کے مقام تک پہنچنے کیلئے ایک بار پھر پیدا ہونے پڑے گا ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ضرور ایک اچھے کھلاڑی اور بلے باز ہیں لیکن وہ ابھی ’’جائنٹ‘‘ نہیں ہیں۔عمران خان کرکٹ کے ’’جانئٹ‘‘ ہیں اور ان کے مقام کو چھونے کیلئے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیدا ہونے پڑے گا۔ 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مواصلات زلفی بخاری نے آئی سی سی کے پولز میں پوری دلچسپی دکھائی اور اپنی ایک ٹویٹ میں اس پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا کہ ’’کپتان !صرف پی ڈی ایم کو ہی نہیں ہرا رہے ‘‘ ۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی ایک پولنگ میں عمران خان کو زیادہ ووٹ ملے تھے جبکہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ان سے مقابلے میں پیچھے رہ گئے تھے۔


ای پیپر