Friendly countries, China, angry, Pakistan, Fazal-ur-Rehman, PDM jalsa
13 جنوری 2021 (15:11) 2021-01-13

لورالائی: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں ، آج کوئی پڑوسی ملک ہمارے ساتھ نہیں ، بھارت پاکستان کا دشمن ہے، ایران اس کے کیمپ میں چلا گیا۔ آج چین پاکستان سے ناراض ہے ، دوست ممالک الگ ہو رہے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے خطے میں پاکستان ایسا ملک ہے جس کی معیشت ناکامی سے دو چار ہے ، افغانستان اور ایران کی معیشت بھی پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت پاکستان سے بہتر ہے ، نیپال، ملائیشیا اور بنگلا دیش کی معیشت پاکستان سے بہتر ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آج پاکستان میں غریب آدمی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے ، غریب افراد کو دو وقت کی روٹی نصیب نہیں۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے پٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مخالفین پر الزام تراشی سے فرصت نہیں ، موجودہ حکمرانوں میں خود اعتمادی نام کی کوئی چیز نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکی کالونی کسی صورت بننے نہیں دیں گے۔


ای پیپر