PML-N,spokesperson,Maryam Aurangzeb,Broadsheet,exposed,blackened
13 جنوری 2021 (14:05) 2021-01-13

اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے  کہا  ہے کہ براڈ شیٹ فرم نے ایک آمر اور موجودہ حکومت کو بے نقاب کیا اور منہ کالا کیا ہے جبکہ پاکستان کے فرسودہ نظام، جس میں آمر اور اداروں سے مل کر منتخب وزیراعظموں کے خلاف سازش ہوتی رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں براڈ شیٹ کے 25ملین ڈالر نہیں دیئے گئے کیونکہ ریکوری ہوئی نہیں تھی وہ جعل سازش تھی اور پرویز مشرف نے جھوٹ بولا تھا اور جعلی کمپنی 6ارب دیئے تھے جس نے کوئی ریکوری نہیں کی تھی ، پرویز مشرف نے براڈ شیٹ کے پیسے نہیں دیئے تھے اور پیپلز پارٹی، مسلم لیگ کی حکومتوں نے بھی نہیں  دیئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ سے رابطے کئے اور حقیقت میں حکومت یا نیب کا براڈ شیٹ سے کوئی سرکاری معاہدہ نہیں ہے جبکہ آج اس حکومت نے مذاکرات کے بعد جس میں ایک جنرل بھی شامل تھا 4سو کروڑ روپے جو پاکستانی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ادا کیا ہے جبکہ براڈ شیٹ میں ریکوری کا دعویٰ کر رہی ہے تو بتایا جائے کہ وہ کس خزانے میں جمع کرائی گئی ہے ، آج تو ہر روز کہا جاتا ہے کہ نیب نے اتنی ریکوری کرلی ہے تو بتایا جائے کہ وہ کس خزانے میں جمع ہو رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو صبح اٹھ کر سوالات نہیں کرنے چاہیں البتہ عمران خان سے سوالات ہونے چاہیے کہ آپ نے ملک کا چار سو کروڑ اس جھوٹ پر اور شہزاد اکبر نے کس بنیاد پر دیئے ہیں۔براڈ شیٹ کا نواز شریف فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہے جبکہ آج بھی ملک میں آمرانہ سوچ مسلط ہے، شہبزاد اکبر کی جانب سے مذاکرات میں پچاس فیصد حصہ مانگا جا رہا ہے۔


ای پیپر