trump,us president,youtube,account,suspend
13 جنوری 2021 (13:49) 2021-01-13

 واشنگٹن : آزادی اظہار رائے کے چیمپئن ملک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور سوشل میڈیا ویب سائٹ پر زبان بندی کر  دی گئی۔ یوٹیوب نے  بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف ویڈیو کانٹینٹ ویب سائٹ یو ٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکائونٹ معطل کر دیا ہے اور یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جو ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں وہ یوٹیوب کی پالیسی گائیڈ لائنز سے میل نہیں کھاتیں۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا۔ٹرمپ کی ویڈیو سے عوام میں استعمال پھیلنے کا خطرہ تھا اس لئے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف سوشل میڈیا ویبا سائٹ فیس بک ٗ ٹویٹر پر ٹرمپ کے اکائونٹ بند ہو چکے ہیں جبکہ ٹویٹر نے تو ان کے 70 ہزار حامیوں کے اکائونٹس بھی بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کا ٹویٹر اکائونٹ ہمیشہ کیلئے معطل کر دیا ہے۔

اس تمام سوشل میڈیا ذرائع سے زبان بندی کے بعد ٹرمپ نے اپنے یو ٹیوب اکائونٹ پر گزشتہ روز ویڈیوز اپ لوڈ کیں جس میں انہوں نے یہ واضح کرنے کی کوشش کی کہ نہوں نے اپنے کسی حامی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ترغیب نہیں دی۔لیکن یو ٹیوب نے یہ ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی۔

پوری دنیا میں امریکہ میں زبان بندی کے ان اقدامات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے جرمن  چانسلر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھا کہ پرائیویٹ کمپنیاں کب سے یہ فیصلہ کرنے کا اختیار رکھنا شروع ہو گئیں کہ کس کو بولنا چاہیے اور کتنا بولنا چاہیے۔


ای پیپر