Superior university, country, Fawad Chaudhry, PTI government, PM Imran Khan, Federal Minister
13 جنوری 2021 (13:34) 2021-01-13

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وقت آگیا ہے ایک سپیریئر یونیورسٹی قائم کی جائے ، اس یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپنگ کی جائے ، یونیورسٹی طلبا سے درخواست کروں گا وہ مقامی مسائل خود حل کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں ہیومن ریسورس کی ضرورت ہے ، حکومتوں سے کہوں گا یونویرسٹیز کو مسائل کے حل کیلئے استعمال کریں ، پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، آج پاکستان میں 200 سے زائد یونیورسٹیز ہیں ، کسی بھی سوسائٹی کا اندازہ لگانا ہو تو اس کی یونیورسٹی دیکھ لیں۔ محکمہ تعلیم کو کراچی کی این ای ڈی یا باقی یونیورسٹی پر فوکس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وہ دور تھا جب ہم اپنا تھرما میٹر تک نہیں بناتے تھے ، اب ہم اپنے ہی ملک میں وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ڈائیلائسز مشینیں بنائے گا۔ ہم 1.6 بلین ڈالر کی ہیلتھ مشینری امپورٹ کر رہے تھے ، اس سال ہیلتھ انڈسٹری پوری طرح کھڑی ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب الیکٹرک وہیکل پالیسی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ، الیکٹرک گاڑیاں آنے سے روایتی مکینکس بیروزگار ہو جائیں گے۔ حکام سے کہا ہے الیکٹرک انجنز سے متعلق مکینکس کو ٹریننگ دیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ، تحریک کا اگر اخلاقی جواز نہ ہو تو نہیں چل سکتی ، اپوزیشن کے جلسے ہر جگہ بری طرح ناکام ہوئے ، یہ سب کچھ ابو بچاؤ تحاریک تھیں جو ناکام ہوئیں۔


ای پیپر