Malaysia,declared,emergency,king,sultan,abdullah,parliament,suspending
13 جنوری 2021 (12:23) 2021-01-13

کوالالمپور : ملائیشیا کے بادشاہ نے عالمی وبا کا بہانہ کر کے پارلیمنٹ معطل کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا بادشاہ سلطان عبداللہ احمد شاہ کو وزیر اعظم ملائیشیا محی الدین پاشا نے درخواست کی ہے جس کے بعد انہوں نے رواں برس اگست تک کیلئے پارلیمنٹ کو معطل کر کے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔عالمی میڈیا پر اس ایمرجنسی کو مارشل لا قرار دیا جا رہا ہے جس کے تحت عوامی ووٹوں سے قائم ہونے والی حکومت کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ملائیشین وزیر اعظم محی الدین پاشا یٰسین نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا کہ یہ مارشل نہیں ہے بلکہ عالمی وبا کی وجہ سے حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے اور تجاویز پر ٹھیک طرح سے عملدرآمد کروانے میں کامیابی نہیں ہو رہی تھی اس وجہ سے یہ اقدام ناگزیر ہو چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ معطل ہونے کے باوجود تمام حکومتی امور سول انتظامیہ کی طرف سے دیکھے جائیں گے۔جبکہ اگست کے قریب ملک میں عام انتخابات کروا دئیے جائیں گے۔اس سے قبل ملائیشین حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ 2021 کے آغاز میں انتخابات کروائے جائیں گے لیکن جب عام انتخابات کا وقت آیا تو بادشاہ کے ذریعے ملک میں پارلیمنٹ معطل کروا دی  ہے۔


ای پیپر