President, Hilal-e-Pakistan, award, Turkish Foreign Minister
13 جنوری 2021 (11:54) 2021-01-13

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو کو "ہلال پاکستان" دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، تقریب میں وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ادھر ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی وزارت خارجہ آمد ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کا استقبال کیا ، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایا۔

ترک وزیر خارجہ دورہ کے دوران وزیر خارجہ ، وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں پاک ترک تعلقات، مختلف شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کا ڈھائی سال میں یہ تیسرا دورہ ہے۔ دونوں ممالک میں دیرینہ تاریخی ، ثقافتی تعلقات باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔


ای پیپر