Panama, Broadsheet, country, corrupt rulers, PM Imran Khan, Nawaz Sharif
13 جنوری 2021 (11:17) 2021-01-13

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابق حکمرانوں پر پھر تنقید ، کہا پاناما کے بعد براڈ شیٹ نے ملک کے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپرز نے ہمارے حکمران طبقے کے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کا انکشاف پہلے کیا تھا ، اب براڈ شیٹ انکشافات نے ہمارے حکمران طبقات کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کو بڑے پیمانے پر ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشرافیہ ان انکشافات پر مظلومیت کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اشرافیہ نے نہ صرف قوم کا مال چوری کیا بلکہ اس دولت کی واپسی کیلئے ادا کیے جانے والے ٹیکس دہندگان کا پیسہ بھی این آر آوز کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے۔

براڈ شیٹ سے اپنے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور اس تحقیقات کو کس نے روکا ؟ ہم اس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پورے پاکستان میں عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پورے پاکستان کو ہیلتھ کارڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے بعد پورے پاکستان میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی ہو جائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 2 کروڑ 22 لاکھ خاندانوں کو اسی سال ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن بغیر سود قرضے دیتی ہے۔

نواز شریف سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعطم کو حکومت نہیں عدالتوں نے مفرور قرار دیا۔ نواز شریف کی صحت بہتر نظر آرہی ہے ، نواز شریف کی واپسی سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کا ضمانتی ہمارے پاس ہے ، کہیں نہیں گیا ، نواز شریف کی کوئی تازہ میڈیکل رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔


ای پیپر