US Vice President, Mike Pence, 25th amendment, Donald Trump
13 جنوری 2021 (08:50) 2021-01-13

نیو یارک: امریکی نائب صدر نے 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں 25 ویں آئینی ترمیم کو فعال کرنے پر رائے شماری جاری ہے ، قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ قومی سلامتی ، جمہوریت اور آئین کے لیے خطرہ ہیں ، نومنتخب صدر جوبائیڈن نے یقین دلایا ہے کہ سینیٹ بھی ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کرے گا۔

خیال رہے کہ ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایوان نمائندگان میں اُن کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد پیش کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نمائندوں نے قرار داد پیش کر دی ہے جس میں اجلاس کی صدارت کرنے والے نائب صدر مائیک پینس سے استدعا کی گئی ہے کہ امریکی آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو عہدے سے برطرف کر دیا جائے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ اگر نائب صدر 25 ویں تریم سے حاصل ہونے والا آئینی اختیار 24 گھنٹوں میں استعمال نہیں کرتے تو پھر ایوان صدر ٹرمپ کا تیز رو مواخذہ کرنے میں حق بجانب ہو گا۔


ای پیپر