سعید غنی صاحب آپ کی لاعلمی پر افسوس ہے : فردوس عاشق
13 جنوری 2020 (22:50) 2020-01-13

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ٹیکس وصولیوں کو تحریک کی شکل دی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سعید غنی صاحب آپ کی لا علمی پر افسوس ہے،قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے،رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085ارب ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ در آمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2فیصد ، 34فیصد اور 25.6فیصد اضافہ ہوا،سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔،رواں مالی سال حاصل کردہ ٹیکس2085ارب ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2فیصد ، 34فیصد اور 25.6فیصد اضافہ ہوا،اس سال105ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے، پچھلے سال36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔


ای پیپر