بھارتی اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار
13 جنوری 2020 (22:01) 2020-01-13

ممبئی: بگ باس 13 میں شریک ہونے والے ارہان کی سابقہ گرل فرینڈہونے کی دعویدار امرتا دھنوا کو پولیس نے اس کے پورےگینگ کے ساتھ اس الزام میں گرفتار کر لیا ہے کہ وہ جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بگ باس 13 میں شامل ہونے والے ارہان خان جس گھر کے اندر بھارتی ڈرامہ سٹار رشمی ڈیسائی کیساتھ شادی کے خواہشمند تھے ان پر ایک بھارتی اداکارہ امرتا دھنوا نے الزام لگایا تھا کہ وہ ایک فراڈ ہیں اور ان کے لاکھوں روپے ادھار لے کر واپس کرنےپر تیار نہیں ہیں جبکہ اب انڈیا سے خبر آئی ہے کہ یہی امرتا دھنوا پولیس کی حراست میں ہیں کیونکہ وہ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہیں۔

بھارتی پولیس نے ایک کارروائی میں ان کی سیکس ورکرز کی ایک ویڈیو ٹیپ بھی بنائی ہے جس میں واضح طور پر انہیں ایک فائیو سٹار ہوٹل میں پیسے وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


ای پیپر